Biography of ghouse azam in urdu
[MEMRES-5]!
غوث اعظم شیخ عبدالقادر جیلانی، ولادت سے وفات تک | Ghous e Azam History in Urdu
حضرت شیخ عبدالقادر جیلانی کی زندگی: امام الاولیاء حضرت شیخ عبدالقادر جیلانی رحمۃ اللہ علیہ کی عظیم المرتبت شخصیت سے بھلا کون ناواقف ہو سکتا ہے ۔ اللہ تعالی نے آپ کو ولایت اور بزرگی کے میدان میں بہت اونچا مقام و مرتبہ عطا فرمایا تھا۔ زہد و تقوی علم و فضل، اصلاح و تربیت، وعظ و ارشاد، درس و تدریس ، فقہ وفتاوی ، تزکیہ وسلوک میں بڑی عظمتوں سے نوازا تھا۔
شیخ عبدالقادر جیلانی کو ہر میدان میں غیر معمولی کمال اور فوقیت حاصل تھی لیکن ولایت اور بزرگی میں آپ کا نام خوب روشن ہوا۔ اور جب کبھی کانوں سے آپ کا اسم گرامی ٹکراتا ہے تو ذہن و دماغ میں فوراً تزکیہ وتصوف اور اصلاح وارشاد کا نقشہ گھوم جاتا ہے، اور اولیاء اللہ کے طبقے میں آپ کی انفرادی حیثیت آجاتی ہے۔
حضرت شیخ عبد القادر جیلانی رحمۃ اللہ علیہ کے فیوض و کمالات اور تعلیمات پوری دنیا میں پھیلی ، اور ان گنت بندگان خدا نے آپ سے فیض پایا، اپنی زندگیوں کو سدھارا ، اور اصلاح و تربیت سے خود کو مزین کر کے صراط مستقیم پر گامزن ہوئے۔ آج بھی آپ کی حیات و تعلیمات انقلابی